لاک ڈائون کسی بھی مسئلے کا حل نہیں‘ جماعت اسلامی سندھ

94

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنانے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں سے بازاروں تک لاک ڈائون کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔وبا سے کوئی انکار نہیں مگرحکومت وبا کے خاتمے کے لیے اقدامات وسہولیات فراہم کرنے کے بجائے تمام تروسائل عوام کو ڈرانے دھمکانے ،کرپشن اوربھوک وافلاس بڑھانے میں خرچ کررہی ہیں۔حکمران یہ بھی نہیں بتاسکتے کہ1240ارب روپے کہاں گئے؟َ عوام تو ویکسین وخوراک کے لیے دربدردھکے کھارہے ہیں۔اسپتالوں میں بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔