‘عمران خان پاکستان میں بڑی سیاست کرنے جا رہے ہیں’

288

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان میں بڑی سیاست کرنے جا رہے ہیں پاکستان کی سیاست میں ریجنل سیاست آنے والی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نےکل پورے ملک میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے عمران خان کی حکومت کشمیر کی کھل کر حمایت کر رہی ہے خطے میں حالات تیزی سے بدلنے جا رہے ہیں، اس خطے میں 6 ماہ بہت اہم ہیں، مقبوضہ وادی میں کشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگ ایک چوں چوں کا مربہ ہیں عمران خان پاکستان میں بڑی سیاست کرنے جا رہے ہیں عمران خان آپ کی سوچ سے بڑی سیاست کھیلیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  شہبازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست نہیں دی، ن اور ش لیگ والا کام ہوگیا شہبازشریف نے مفاہمت کی طرف بڑھنا ہےپیپلزپارٹی اور ن لیگ کو سمجھ آ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی سیاست میں ریجنل سیاست آنے والی ہے، آئندہ 15سال میں پانی کے مسائل درپیش ہوں گے وزارت داخلہ کے تمام شعبوں سے کرپٹ لوگوں کا خاتمہ ہوگا آج کچھ صحافی پاکستان آ رہے تھے، بھارت نے ان کو روک دیا۔