کشمیر پریمئر لیگ، 2روز باقی، تمام تیاریاں مکمل

136

مظفر آباد (نمائندہ خصوصی) بھارتی پروپگنڈہ کے باوجود اور دنیا میں منہ کی کھانے کے بعد کشمیر پریمیئر لیگ کی تمام تیاریاں مکمل، محض 2روز باقی، انتظامیہ کے اعلامیہ کے مطابق شائقین کو مظفرآباد کرکٹ ا سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ا سٹیڈیم میں 30 فیصد تک شائقین کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ذرائع کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کے میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہو جائے گی ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر(این سی او سی) کی اجازت کے بعد ٹورنامنٹ انتظامیہ ٹکٹوں کی فروخت کی شروعات کرے گی۔مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں10 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ ذرائع کے مطابق 30 سے 25 فیصد کے حساب سے 3000 شائقین اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے ، ا سٹیڈیم میں سماجی فاصلے کے ساتھ شائقین کو بٹھایا جائے گا۔دوسری طرف انگلینڈ کا اپنے کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیر لیگ سے روکنے کا فیصلے پر شائقین نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔