افغان امن عمل میں پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہیں‘ امریکا

106

واشنگٹن (صباح نیوز) امریکا نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کو مذاکرات کے لیے آمادہ کیا ہے‘ پاکستان کی افغان امن عمل میں اہم پوزیشن ہے۔ ترجمان امریکی دفتر خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ افغان امن عمل کے لیے پاکستان اور امریکا کے قریبی رابطے ہیں‘ حالیہ تنازع میں جس نتیجے کی تلاش ہے، پاکستان اس میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، دونوں ممالک مل کر کام جاری رکھیں گے‘ جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے بھی پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔