پاکستان کوآئی ایم ایف سے2 ارب 80 کروڑ ڈالر ملیںگے

149

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف نے رکن ممالک کے لیے650 ارب ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کردیا ‘ یہ رقم انسداد کورونا اقدامات کے لیے فراہم کی جائے گی‘ پاکستان کو بھی اس سلسلے میں 2 ارب 80 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق رکن ممالک کو کورونا وائرس کے اثرات پر قابو پانے کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر650 ارب روپے کا ریلیف منظور کیا گیا ہے۔ ترقی پذیر اور غریب ممالک کو 275 ارب ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔ تمام رکن ممالک کے لیے فنڈنگ 23 اگست سے دستیاب ہوسکے گی۔ ادھر وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کے مطابق پاکستان کو بھی اس 650 ارب ڈالر کی رقم میں سے ریلیف ملنے کا واضح امکان ہے اور پاکستان کو اس فیصلے سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے اور یوں پاکستان کو غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی میں آسانی ہوگی۔