طاقت کی حکمرانی کا مطلب جنگل کا قانون ہے، وزیر اعظم

267

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طاقت کی حکمرانی کا مطلب جنگل کا قانون ہے،ایلیٹ کلاس کی چوری ملک کو تباہ کردیتی ہے،منی لانڈرنگ براہ راست کرنسی کو متاثر کرتی ہے۔

کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قومیں پیسہ بنانے اور پھر انہیں باہر رکھنے والوں کو یاد نہیں رکھتی،بینظیر اور نواز شریف نے اپنی اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی،میں نے دونوں جماعتوں کو چیلنج کیا اور ان کی کرپشن ختم کرنے  کیلیے سیاست میں آگیا۔

عمران خان  کا کہنا تھا کہ ملکی بہتری کیلیے مسلسل جہدوجہد کررہے ہیں، جب اشرافیہ بدعنوان ہو تو ملک بدحال ہوجاتے ہیں، غریب ملکوں کی اشرافیہ اور منی لانڈرنگ سے سالانہ اربوں ڈالر بیرون ملک منتقل کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن کو جانتا تھا اسی لیے اپنی الگ سےسیاسی جماعت بنائی، گزشتہ 3سال سے طاقتور طبقے کو قانون کے تابع کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔