گورنر بلوچستان ظہور احمد آغا سے ارشد تنولی کی ملاقات

558

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ارشد خان تنولی نے ظہور احمد آغا کو گورنر بننے پر مبارکباد دی ۔ ملاقات میں مظفرآباد ٹائیگرز اور کشمیر پریمئر لیگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہاکہ ہم کشمیر پریمئر لیگ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ گورنر بلوچستان ظہور احمد آغا نے مزید کہاکہ اس لیگ سے کشمیر کا کرکٹ ٹیلنٹ سامنے آئے گا،کے پی ایل سے کشمیر دنیائے کھیل کے نقشے پر ابھرے گا۔چیئرمین مظفر آباد ٹائیگرز ارشد تنولی خان نے کہاکہ مظفرآباد ٹائیگرز لیگ کے ساتھ ساتھ مظفرآباد کرکٹ اکیڈمی بھی کھولے گا۔ کشمیر میں کھیلوں کی بحالی تک ہمارا مشن جاری رہے گا۔

p