آزادکشمیر : مخصوص نشستوں پر5 خواتین بلامقا بلہ کامیاب

196

مظفرآباد(صباح نیوز)آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر 5 خواتین بلامقابلہ رکن اسمبلی منتخب ہو گئیں۔ تحریک انصاف کی 3 امیدواران پروفیسر تقدیس گیلانی،بیگم امتیاز نسیم، صبیحہ خاتون، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی نبیلہ ایوب، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی
نثاراں عباسی قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کی بلامقابلہ رکن منتخب ہو گئیں۔ آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے اتوار کو5 خواتین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔علما دین، مشائخ، ٹیکنوکریٹ اور اوورسیز کشمیریوں کے لیے مختص ایک ایک مخصوص نشست پر انتخابات پیر کے روز ہوں گے۔