پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا مشترکہ ریسکیو آپریشن

336

کراچی : پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے بھارت سے صومالیہ جانے والے ڈوبتے افریقی جہاز  کے عملے کو بچالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے ساحل سے 180مائل دور جنوب میں پھنسے افریقی مرچنٹ جہاز کے 18رکنی عملے کو  بچانے کیلیے پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے  کھلے سمندر کے اندرمشترکہ ریسکیو آپریشن کیا۔

مشترکہ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے جہاز کے افریقی عملے کے 15لوگوں کو ڈوبنے سے بچاتے ہوئے بحفاظت کراچی پورٹ پہنچادیا گیا ہے، لاپتہ 3افراد کے لیے آپریشن جاری ہے۔

افریقی  عملے کا کہنا تھا کہ جہاز کا انجن بند ہوگیا تھا ، جس کے بعد جہاز ڈوبنے لگا، مرچنٹ شپ بھارت سے چینی اور دیگر غذائی اشیاء لے کر صومالیہ جارہے تھے۔

ریسکیو کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ ریسکیو کے ذریعے بچائے جانے والے عملے کا تعلق شام سے  ہے،بحرہ عرب جنوب کی طرف طغیانی ہے ، جس کی وجہ سے جہاز انجن بند ہونے کے ڈوپنے لگا۔