نوجوان پاکستان کو سرسبز بنانے کے لیے کردار ادا کریں‘ صدر مملکت

283
 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایوان صدر میں مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودا لگارہے ہیں

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کو صاف اور سرسبز بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ہفتے کے روز ایوانِ صدر اسلام آباد میں مون سون کی شجر کاری مہم کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کے قدرتی حسن کو محفوظ بنانے کےل یے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کم کرنے اور آئندہ نسلوں کو صاف اور صحت مند ماحول دینے کےل یے درخت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے شمالی علاقوں کے خوبصورت مقامات کی جانب لاکھوں سیاح متوجہ ہوئے، تاہم سیاحوں کو ماحول صاف رکھنے سمیت آلودگی پھیلانے سے اجتناب کرنے کے لیے تعلیم اور آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔ پاکستان کا ماحولیاتی نظام، موسمیاتی تبدیلی ، گلوبل وارمنگ اور جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے خطرے سے دوچار ہے۔ ملک میں جنگلات میں اضافے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے ایوان صدر میں مون سون شجرکاری مہم 2021ءکے تحت پودا لگایا۔مہم کے تحت ایوان صدر کے احاطے میں تقریباً 10 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔