ترجمان سندھ حکومت کا وفاقی وزراء پر غلط بیانی کا الزام

319
 انتشار شدہ لوگ حکومت بچانے کیلئے فساد کی کوشش کررہے ہیں، مرتضی وہاب

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھنے والے کراچی کے زمینی حقائق کو نہیں سمجھ سکتے،ہمیں کراچی میں براہ راست معلومات مل رہی ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے وفاقی وزراء پر غلط بیانی کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو قائل نہ کر سکتے ہیں تو خدا را انتشار تو نہ پھیلائیں، وفاق نے کہیں پر یہ نہیں کہا کہ آپ لاک ڈاون نہ لگائیں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ جب عثما ن بزدار نے لاہور میں لاک ڈاوَن لگایا تو ہم میں سے کسی نے اعتراض نہیں کیا،اسٹاک ایکس چینج اور ایئرپورٹ سے متعلق پہلے ہی سندھ حکومت کلیئر کر چکی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے ڈاکٹرفیصل سلطان اوروفاقی وزیراسد عمر سے خود بات کی،جس کے بعد سندھ  ٹاسک فورس نے کچھ اہم فیصلے کیے، شہریوں کے لیے  وافر مقدار میں ویکسین دستیاب ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 4دن کے اعداد و شمار دیکھ لیں ویکسی نیشن میں بہتری آئی ہے، دودھ کی دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی جارہی ہے،سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی ختم کر دی ہے،24گھنٹے میں سندھ حکومت نے ایک لاکھ85ہزار46لوگوں ویکسین لگوائی ہے،یہ معیشت کا معاملہ نہیں صحت کا ایشو ہے۔