ساجد علی سدپارہ نے والد کی تدفین کے ٹو پہاڑ پر کردی

544

اسکردو: کوہ پیما ساجدعلی سدپارہ نے معروف کوہ پیما سد پارہ  اپنے والد کی لاش کو کے ٹو پہاڑ کے سپرد کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ساجد سد پارہ نے کہا کہ والد کی لاش کو بوٹن نیٹ کے خطرناک مقام سے نکال کر کیمپ فور میں تدفین کردی،  والدہ کی خواہش پر والد کیلیے فاتحہ اور قرآن خوانی کی  ، اس مقام پر پاکستانی پرچم بھی لہرادیا ہے۔

ساجد علی سد پارہ نے کہاکہ والد کی لاش ڈھونڈنے میں ارجنٹینا کے کوہ پیما نے مدد کی، جن کی مدد سے لاپتہ ہونے والے 3کوہ پیما کو ڈھونڈ نکالا۔

خیال رہے کہ 18فروری 2021کو 3کوہ پیما دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سرکرنے روانہ ہوئے تھے ، جہاں ان کی موت ایک گہری کھائی میں گرنے سے واقع ہوئی۔