وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے عہدے استعفی دے دیا

638

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان  کے مشیربرائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے عہدے استعفی دے دیا،انہوں نے اپنا استعفا وزیر اعظم ہاؤس بھیج دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین کا استعفا تاحال منظور نہیں کیا گیا،ڈاکٹر عشرت حسین نے کارکردگی اچھی نہ ہونے کی بنیاد پر استعفا دیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین وزیراعظم کے مشیر ادارہ جاتی اصلاحات بنائے گئے تھے۔