حافظ نعیم الرحمن ودیگر کاعاشق علی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

102

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے نائب امیر وناظم تربیت عاشق علی کی والدہ کے انتقال پر امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امراء کراچی برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی،راجہ عارف سلطان، ڈاکٹر واسع شاکر،مسلم پرویز،محمد اسحاق خان، عبد الوہاب،انجینئر سلیم اظہر، سیکرٹری کراچی منعم ظفر خان، ڈپٹی سیکرٹریز راشد قریشی، یونس بارائی حافظ عبد الواحد شیخ،عبد الرزاق خان،انجینئر عبد العزیز،نوید علی بیگ، عبد الرحمن فدا،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت،لواحقین وپسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔