بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹریفک حادثہ‘ 18افراد ہلاک

201
لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش میں ایودھیا روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے ڈبل ڈیکر بس تباہ ہوگئی ہے

لکھنؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں ایک ٹرک اور مسافر بس کے تصادم میں 18افراد ہلاک اور 10دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ منگل کی نصف شب کے بعد پیش آیا۔ ایک ٹرک تیز رفتار اور گنجایش سے زیادہ بھری مسافر بس سے جا ٹکرایا۔ حادثے کے وقت بس میں 150مسافر سوار تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تفتیش جاری ہے۔