ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی پی پی 38 کی نشست ن لیگ سے چھیننے میں کامیاب

550

سیالکوٹ:پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )نے  میدان جیت لیا، تمام 165 پولنگ اسٹیشنوں کا غیرحتمی و غیرسرکاری نتیجہ آگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار احسن سلیم بریار نے ضمنی الیکشن میں 60 ہزار 5سو88ووٹ لے کر ن لیگ کے طارق سبحانی کو شکست دے دی، طارق سبحانی نے 53ہزار4سو71ووٹ حاصل کیے۔

خیال رہے کہ بارش کے باوجود عوام نے گھروں سے نکل کر ووٹ کاسٹ کیا ہے، پی پی 38 پر کل 8 امیدوار نے  انتخاب میں حصہ لیا۔پی پی 38 پر تحریک انصاف سے چوہدری احسن سلیم بریار اور مسلم لیگ ن سے چوہدری محمد طارق سبحانی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ تھا۔

واضح  رہےکہ یہ نشست مسلم لیگ ن کے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر آج پی ٹی آئی کے امیدوار نے فتح حاصل کی ہے۔