کورونا: این سی او سی کی سندھ حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

246

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی توثیق کر دی اور اس سلسلے میں وفاق کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ  اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں فورم کو کراچی میں وباء کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا گیا،  صحت کے  نظام پر دباؤ اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں  اور ویکسینیشن کی اشد ضرورت پہ زور دیا گیا۔

این سی او سی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی SOPکے نفاذ میں بروقت معاونت، موجودہ طبی سہولیات کی بہتری، آکسیجن کی بروقت فراہمی اور ویکسین کی مسلسل فراہمی جیسے اقدامات شامل ہیں ۔