تیونس میں الجزیرہ کے دفتر پر چھاپہ، عملہ بےدخل

444

تیونسی سیکیورٹی فورسز نے ملک میں موجود قطری نیوز چینل الجزیرہ کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور عملے کو باہر نکال دیا۔

الجزیرہ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ چھاپے میں شامل سیکیورٹی فورسز نے کہا کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل پیرا ہیں اور تمام صحافیوں کو وہاں سے چلے جانے کو کہا۔

خیال رہے کہ یہ اقدام تیونسی صدر قیص سید کے وزیر اعظم کو معزول کیے جانے اور پارلیمنٹ کو معطل کیے جانے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔

آج صبح فوج نے پارلیمنٹ کے اسپیکر راشد غنوچی کو بھی پارلیمنٹ میں داخلے سے روک دیا ہے۔

راشد کا کہنا تھا کہ میں پارلیمنٹ کا اسپیکر ہوں اور مرے ساتھ منتخب ارکان پارلیمنٹ ہیں۔ ہمیں اپنے قانون سازی کے اختیار پر عمل کرنے سے روکا جارہا ہے اور جمہوریت کا دروازہ بند کیا جارہا ہے۔ ہم حیران ہیں کہ فوج کو اس کام کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔