ٹنڈوالٰہیار،بازاروں کومقررہ وقت پر بند کیا جائے ،ایس ایس پی

173

ٹنڈ والٰہیار(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی ٹنڈ والٰہیاررخسار احمد کھاوڑ نے چھٹی کے روز ضلع کے تمام ایس ڈی پی او ایس ایچ او اور یونٹس انچارج کے ساتھ میٹنگ کی۔ ایس ایس پی ٹنڈ والٰہیار نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج کی جاری مہم میں تمام ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او کو خاص تنبہ کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لانے کے احکامات جاری کیے خاص طور پر روپوش و اشتہاری ملزمان اے-کلاس مقدمات کچی شراب مین پوری گٹکا اور دیگر کرائم پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں۔ ایس ایس پی ٹنڈ والٰہیار نے محرم الحرام کے حوالے سے ایس ڈی پی او کو اپنے ایس ایچ او کے ساتھ سیکورٹی کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنے کے احکامات جاری کیے۔ سندھ حکومت کے احکامات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بازاروں کو بتائے ہوئے اوقات سے منسلک کیا جائے ۔ضلع ٹنڈ والٰہیار میں محرم الحرام کے حوالے سے تمام اسٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایات کیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل چھٹیاں منسوخی کے احکامات جاری کیے جاچکے ہیں۔