اولمپکس سوئمنگ میں تیونس کے ہافنوئی احمد نے سونے کا تمغہ جیت لیا

214

ٹوکیو (جسارت نیوز)ٹوکیو گیمز، تیونس کے ہافنوئی احمد نے سوئمنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ آسٹریلیا کے میک لافلین نے سلور اور امریکا کے کیرن سمتھ نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ تفصیلات کے مطابق اولمپک کھیلوں کے دلچسپ مقابلے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ہیں۔ گزشتہ روز مینز سوئمنگ ایونٹ میں تیونس کے 18 سالہ ہافنوئی احمد نے 400 میٹر فری سٹائل مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا، آسٹریلیا کے میک لافلین نے چاندی اور امریکا کے کیرن سمتھ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ٹوکیو اولمپکس، بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا کو یوکرین کی نادیہ کیچنوک اور لڈمیلا کیچنوک کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔گزشتہ روز ٹینس کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں یوکرین کی نادیہ کیچنوک اور لڈمیلا کیچنوک نے بھارت کی ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-0 ، 6-7 اور 8-10 سے شکست دے کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔تھائی لینڈ نے ٹوکیو اولمپکس میں پہلا طلائی تمغہ جیت لیا۔ وانگپٹانکیٹ پانیپاک نے ویمنز تائیکوانڈو مقابلوں میں اپنے ملک کے لئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ فائنل مقابلے میں انہوں نے سپین کی ایڈرینا کریزو کو شکست دی۔