چین میں بارش کا 60 سالہ  ریکارڈ ٹوٹ گیا‘ 56 افراد ہلاک

293
چین: سیلاب کی زد میں آنے والا پل ٹوٹ گیا ہے‘ نالے میں گاڑیوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں 60سال کے دوران ریکارڈ بارش اور سیلاب کے باعث 56 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق مزید بارش اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر حکام نے 4شہروں میں طوفان کا انتباہ جاری کردیا ہے۔ چین کے وسطی علاقوں میں 3روز میں اوسطاً ایک سال کی بارش ہو چکی ہے،جس کے نتیجے میں 30لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب سے 2 لاکھ 15 ہزار ایکٹر زرعی اراضی زیر آب آنے سے فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔ سیلاب زدہ 30 سے زائد علاقوں میں 6 ہزار کارکنان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ حکام کا اندازہ ہے کہ قدرتی آفات کے باعث 20کروڑ ڈالر کی املاک تباہ ہوچکی ہیں۔ طوفان کا رخ اب صوبے کے شمال کی جانب ہے۔