آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ محمد رضوان 7ویں نمبر پرآگئے

180

دبئی(جسارت نیوز) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق محمد رضوان ساتویں نمبر پرآگئے ہیں۔آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بیٹسمین کی فہرست میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم دوسرے اور آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ محمد رضوان 4 درجے ترقی پاکر ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں۔