۔10 رکنی پاکستانی دستہ میں واپڈاا سپورٹس بورڈ کے کھلاڑی بھی شامل

286

کراچی (اسٹاف رپورٹر)واپڈا سپورٹس بورڈ کے 4 کھلاڑی ٹوکیو اولمپکس2021 میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ، 10 رکنی پاکستانی کھلاڑیوں کے دستہ میں واپڈا اسپورٹس کے ارشد ندیم ، طلحہ طالب ، ماحور شہزاد اور نجمہ پروین شامل ہیں ۔ارشد ندیم کا تعلق واپڈا اسپورٹس بورڈ کے لیسکو یونٹ سے ہے اور وہ جیولن تھرو میں قسمت آزمائی کریں گے۔ گیپکو سے تعلق رکھنے والے طلحہ طالب ویٹ لفٹنگ ، این ٹی ڈی سی سے تعلق رکھنے والی ماحور شہزاد بیڈ منٹن جبکہ فیسکو سے تعلق رکھنے والی نجمہ پروین 200 میٹر ریس میں پاکستان کی جانب سے حصہ لیں گی ۔چیئرمین واپڈا اور واپڈا ا سپورٹس بورڈ کے سرپرست اعلی لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ)نے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی دستہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی دستہ میں شامل تمام کھلاڑی ایونٹ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے ۔