محمد حسین محنتی نے رئیس عبدالحلیم خان نظامانی کی عیادت کی

130

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے سندھ آباد گار بورڈ کے رہنمااور جماعت اسلامی ٹنڈو محمد خان کی ضلعی مجلس شوریٰ کے رکن رئیس عبدالحلیم خان نظامانی کی عیادت کی۔ وہ کچھ دیر ان کے ساتھ رہے اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کی دعا کی۔ رئیس عبدالحلیم نظامانی ٹانگ میں فریکچر کی وجہ سے مقامی اسپتال میں زیر علاج رہے تاہم اب وہ روبصحت اور گلستان جوہر کراچی میں اپنے گھر میں مقیم ہیں۔ دریں اثنا صوبائی نائب قیم مولانا عبدالقدوس احمدانی، ناظم عمومی مولانا محمد دین منصوری نے بھی رئیس عبدالحلیم نظامانی کے گھر جاکر عیادت اور صحت یابی کی دعا کی۔