وزیراعظم نے معذور بچی سے زیادتی کی کوشش کا نوٹس لے لیا

200

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اوکاڑہ میں معذور کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے، پیر کو سٹیزن پورٹل پر بچی کی والدہ نے شکایت کی تھی کہ مقدمے کے تفتیشی افسر نے کارروائی کرنے کے بجائے رشوت لی۔ وزیراعظم نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا اور وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ڈی پی او اوکاڑہ کو فوری کارروائی کی ہدایت کی جبکہ ڈی پی او اوکاڑہ نے متعلقہ تفتیشی افسر کو معطل کردیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور فوری قانونی کارروائی کی جائے، اور ڈی پی او اوکاڑہ تحقیقات سے متعلق آگاہ رکھیں۔