منشیات فروش 2 سگے بھائیوں سمیت 8 ملزمان دھر لیے گئے

103

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز سمیت شہر کے دیگر مقامات پر چھاپا مار کارروائی کے بعد8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان میں 2سگے منشیات فروش بھائی بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کا اپنے اندر موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں پولیس نے اپنے ہی تاریخی ہیڈکوارٹرزگارڈن پولیس ہیڈکوارٹرز پر چھاپا مارا۔ذرائع کے مطابق کارروائی نبی بخش انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے عمل میں لائی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل گارڈن ہیڈکوارٹرز کے سامنے سے کپڑوں سے لدی گاڑی چھینی گئی تھی، یہ گاڑی اسمگل شدہ کپڑوں کی تھی جو کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا جانا تھی، واردات گورنمنٹ آفیسرز سوسائٹی میں خاتون افسرا یس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل شہلا قریشی کے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی۔ ان گھر کے کیمرے کی فوٹیج سے ملزمان کی شناخت ہوئی جو گارڈن ہیڈکوارٹرز کے رہائشی پولیس اہلکار ہیں، اسی اطلاع پر نبی بخش تھانے میں تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے کے بعد گرفتاری اوربرآمدگی کیلیے چھاپا ماراگیا، چھاپے میں ملزمان نہیں ملے تاہم کارروائی جاری رکھی گئی اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارکر دو ملزمان کو گرفتار جب کہ چھینا گیا کپڑا برآمد کرلیا گیا، جس کی مالیت تقریباً 40لاکھ روپے کے قریب ہے ایک ملزم تاحال فرار ہے، حکام کے مطابق ملوث پولیس اہلکاروں کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے اور ایک اہلکار اس سے قبل بھی نبی بخش تھانے میں بند ہوچکا ہے۔ اسٹیل ٹائون میں پولیس نے طالبان سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان سیف اللہ عرف محسن اور حضرت بلال عرف بلال کو گر فتار کرلیا ۔