وزیرخارجہ کا افغان ہم منصب سے رابطہ، روابط جاری رکھنے پر اتفاق

179

وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کا افغان ہم منصب محمد حنیف  اتمر کےساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہےجس میں دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے  افغان ہم منصب کو 16 جولائی  کے واقعہ پر اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے ۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ وزارتِ خارجہ  سفارتی روایات سے بخوبی آگاہ ہے پاکستان میں    افغان سفارتخانے اور قونصلیٹ کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا  امید ہے  افغان حکومت   افغان سفارتکاروں کو پاکستان سے واپس بلانے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔

افغان وزیر خارجہ   نے واقعےکی تحقیقات میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ افغان وزیر خارجہ  کی  افغان سفارتکاروں   کی سیکیورٹی بڑھانے  سے متعلق کاوشوں  پر شاہ محمود قریشی کی  تعریف کی۔ افغان وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان اور  پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ کا دو طرفہ دلچسپی کے امور پر روابط جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔