جوہری مذاکرات میں تعطل پر ایران کی الزام تراشی اشتعال انگیز ہے، امریکا

261

واشنگٹن (آن لائن) امریکا نے تہران پر جوہری مذاکرات میں تعطل کا الزام دوسروں پر ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے اسے ’اشتعال انگیز‘ کوشش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کوئی معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔ روئٹرز کے مطابق ایران کی جانب سے مذاکرات کی قیادت کرنے والے عباس عراقچی نے اس سے قبل ٹوئٹ کیا تھا کہ ’ویانا میں ہونے والے مذاکرات کے نئے دور کیلیے تب تک انتظار کرنا چاہیے جب تک اگست میں نئی ایرانی انتظامیہ اقتدار نہ سنبھال لے۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اس کے جواب میں کہا ’یہ تبصرہ حالیہ تعطل کا الزام دوسروں پر ڈالنا ہے، ایران ضروری فیصلے انجام دے لے تو ہم جوائنٹ کمپری ہینسیو پلان آف ایکشن (جے سی پی او ای) پر مزید کام مکمل کرنے کیلیے ویانا واپسی پر قائم ہیں۔