افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، وزیر داخلہ کا بڑا دعویٰ

249
اپوزیشن کی بے وقوفیوں کی وجہ سے عمران خان مضبوط ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی   کھڈامارکیٹ سے راولپنڈی گئی، جس کی فوٹیج موجود ہے، سفیر کی بیٹی پر تشدد میں دو ٹیکسی ڈرائیور ملوث ہیں،  جن سے تحقیق کی جارہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا اور تشدد کرنے والے ملزمان کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا جائے گا،سی سی ٹی کیمروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلی اور اسلام آباد کی کھڈا مارکیٹ تک ٹیکسی پر آئی اور وہاں سے اس نے ایک اور ٹیکسی لی، ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلیے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ 16جولائی کو افغان سفیر کی بیٹی کواغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایاگیا تھا، جس کے بعد 2ٹیکسی ڈرائیوروں سے تحقیق کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔