وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی اور خاتون وکیل کے درمیان صلح

71

لاہور (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی ایڈووکیٹ اور خاتون وکیل سائل کے درمیان صلح کے بعد حسان نیازی ایڈووکیٹ کی وکالت کا لائسنس بحال کر دیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ دونوں کے در،یان صلح کروانے میں بعض سینئر وکلاء نے کردار ادا کیا خاتون وکیل سائل کی جانب سے ایاز بٹ ایڈووکیٹ نے عدالت میں مصالحت نامہ جمع کرواتے ہوئے حسان نیازی کے خلاف دائر درخواست واپس لے لی ہے واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی پر خاتون سائل وکیل پر تشدد کرنے کا الزام عائد تھا ۔