شاہنوازبھٹوکی برسی آج منائی جائے گی

70

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے شاہنواز بھٹو کی 36 ویں برسی آج 18 جولائی اتوا ر کو منائی جائے گی جس میں مرحوم کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا شاہنواز بھٹو 27 سال کی عمر میں ستمبر 1977 کو اپنے والد کی گرفتاری کے بعد لندن چلے گئے تھے وہ 18 جولائی 1985ء کو فرانس کے شہر نائس میں پراسرار انداز میں مردہ پائے گئے ، بھٹو خاندان کا یقین تھا کہ انہیں زہر دیا گیا تاہم شاہنواز بھٹو کے قتل کے سلسلے میں کوئیمقدمہ نہیں چلایا گیا۔شاہنوازبھٹوکی بیٹی سسی بھٹو اپنی والدہ کے ساتھ امریکا میںرہائش پذیرہیں۔