اپوزیشن مقدمات میں ریلیف چاہتی ہے‘ فردوس عاشق

70

لاہور (نمائندہ جسارت) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج یوم شہدائے کشمیرکے موقع پر ان کشمیری بہن بھائیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے آج تک اس جذبے کو زندہ رکھا ہوا ہے‘ اپوزیشن کشمیریوں کی شہ رگ پر پائوں رکھ کر اپنے مقدمات میں ریلیف لینا چاہتی ہے‘ کشمیریوں کا سہارا لے کر خود کو بچانے کی ناکام کوشش نہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عالمی دنیا میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں‘ نادان اپوزیشن کو اس وقت کشمیر کی وادی میں بھارتی فوج کو للکارنا چاہیے جو خون کی ہولی کھیل رہی ہے مگر ان کی توپوں کا رُخ اپنی فوج کی طرف ہے‘ جو کام مودی کرتا ہے وہ ن لیگ اور پی پی پی کی قیادت کر رہی ہے۔