بھارت: موزے گیلے ہونے سے بچانے کے لیے وزیر کا عجیب مطالبہ

184
تمل ناڈو: مقامی ماہی گیر وزیر کو گود میں اٹھا کر کنارے پر لے جارہے ہیں

چنائے (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تمل ناڈو کے وزیر ماہی گیری نے موزے گیلے نہ ہونے سے بچانے کے لیے انوکھی فرمایش کردی، جس کے بعد انہیں وہاں موجود ماہی گیروں نے گود میں اٹھا لیا۔ واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، جس پر تبصرے کرتے ہوئے وی آئی پی کلچر کے خلاف آواز بلند کی جارہی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست تمل ناڈو کے وزیر ماہی گیری انیتا آر رادھا کرشنن سمندری کٹاؤ کے اثرات کی تحقیقات کے لیے دورے پر تھے۔ دلچسپ صورت حال اس وقت سامنے آئی جب ساحل پر پہنچنے پر وزیر نے کشتی سے اترنے سے انکار کردیا۔ انکار کرنے کی وجہ ان کے مہنگے کپڑوں اور جوتوں کا خراب ہونا بتایا جارہا ہے۔