لبنان میں تربیتی طیارہ  گر کر تباہ‘ 3 افراد ہلاک

174
لبنان: حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا ملبہ جنگل میں پڑا ہوا ہے

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان میں چھوٹا تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق لبنانی دارالحکومت میں چھوٹا تربیتی طیارہ دوران پرواز گر گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ اور ایک ہی خاندان کے ایک 2افراد شامل تھے۔ واضح رہے کہ لبنان میں چھوٹے طیارے عام طور پر پائلٹ کی تربیت کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ متمول شہری رقم کے بدلے خدمات بھی حاصل کرلیتے ہیں۔