ٹرمپ کا فیس بک اور ٹویٹر کیخلاف عدالت سےرجوع کرنے کا فیصلہ

210

واشنگٹن: سابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے فیس بک اور ٹویٹر کیخلاف عدالت سےرجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کے خلاف عدالت جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے پر میںٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورسی کے خلاف بھی مقدمہ دائر کرواؤنگا۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فیس بک اور ٹوئٹر کی انتظامیہ میرے اکاؤنٹس بند کرنے کے فیصلے کا جائزہ لے اور “ایک متناسب ردعمل کا جواز پیش کرے” جو عام صارفین سمیت ہر ایک پر لاگو ہوتا ہے۔

دوسری جانب  فیس بک کی انتظامیہ نے کہا کہ وہ ٹرمپ کے اکاؤنٹ  بند کرنے کے فیصلے پر غور کرے گا اور ایسی کارروائی کا تعین کرے گا جو واضح اور متناسب ہو۔

خیال رہے کہ اشتعال انگیز بیانات دینے پرفیس بک اور ٹویٹر نے  ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاوَنٹس بند کر دیئے تھے، جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاسی سرگرمیاں محدود ہوگئیں۔