شاہ زین بگٹی بلوچستان کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مفاہمت و ہم آہنگی مقرر

290

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور نواب اکبر بگٹی کے پوتے شاہ زین بگٹی کو بلوچستان کیلئے معاون خصوصی برائے مفاہمت و ہم آہنگی مقرر کردیا گیا ہے انہیں وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور نواب اکبر بگٹی کے پوتے شاہ زین خان بگٹی کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا ہے، شاہ زین بگٹی کو بلوچستان کیلئے معاون خصوصی برائے مفاہمت و ہم آہنگی تعینات کیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری  نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ زین بگٹی کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہو گا۔

خیال رہے کہ شاہ زین بگٹی بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 سے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ شاہ زین بگٹی وفاق میں حکمران جماعت کے اتحادی بھی ہیں۔