روس میں مسافر طیارہ لاپتا ہوگیا

268

ماسکو: روس میں مسافر طیارہ لاپتا ہوگیا، طیارے میں 28 مسافر سوار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے مشرقی صوبے میں آج صبح مسافر طیارہ اے این-26 کا لینڈنگ سے کچھ دیر قبل کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ طیارے میں 28 مسافر سوار تھے۔

رپورٹس کے مطابق پیٹروپاولوسک کامچسکی سے اڑان بھرنے والا طیارہ روس لے شہر پلانا جا رہا تھا۔ طیارے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، دو ہیلی کاپٹر روانہ کردیے گئے۔

طیارے کے کھلے سمندر میں گرنے یا پھر پلانا شہر کے قریب کوئلے کی کان کے قریب کریش ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔