سنگاپورحکومت: کورونا پر قابو نہیں پایا جاسکتا، کورونا کیسز کی گنتی روکنے کا فیصلہ

352

سنگاپورکی حکومت نے کورونا کیسز کی گنتی روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اب سے صرف ایسے مریضوں کا علاج کیا جائے گا جن کی حالت تشویشناک ہوگی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سنگاپور حکام کا کہنا ہے کہ کورونا پر قابو نہیں پایا جا سکتا، مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کم سے کم کیے جائیں گے کیونکہ کورونا ایک ایسی بیماری ہے جس پر قابو پانا آسان نہیں، تاہم ہمیں زندگی میں آگے بڑھنا ہوگا۔

سنگاپور کے وزیر برائے صحت نے کہا ہے کہ اسپتالوں میں صرف ایسے مریضوں کا علاج کیا جائے گا جن کی حالت  تشویشناک ہوگی،  معمولی نزلہ، بخار کے دوران لوگ اپنے روز مرہ کے کام نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر برائے صحت نے کہا ہےکہ دوسرے ممالک کی آمدو رفت کے لیے ویکسین پاسپوٹ اور باڈر ٹیسٹنک حسب معمول کیے جائے گے جبکہ باقی افراد روز مرہ کے کام اپنی معمول کے مطابق جاری رکھیں گے۔

وزیر برائے صحت کا کہنا ہےکہ شدید متاثر افراد گھروں میں رہیں گے جن افراد کو کورونا ویکسی نیشن کی ضرورت ہوگی انہیں اسپتال منتقل کیا جائے گا جبکہ کورونا ٹیسٹ کم کرنے سے کیسز میں کمی آئے گی۔

وزرا کا مزید کہناتھا کہ دوسرے ممالک بھی اسی پالیسی اپنائیں، صرف ایسے مریضوں کا علاج کیا جائے جن کی حالت تشویشناک ہو۔

واضح رہے سنگاپور کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کورونا کے کیسز بہت کم رہے ہیں اور اس سال سنگاپور میں 62 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں  اور اس میں سے صرف  36 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔