عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کرگئیں

375

لاہور: سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی نے اہلیہ کے انتقال کی خبر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی،  انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری اہلیہ انتقال کرگئی ہیں، اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

خیال رہے عابد شیر علی کی اہلیہ فاطمہ دل کے عارضے میں مبتلا تھیں اور دل کا دورہ پڑنے پر مرحومہ کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں  دوران علاج آپریشن دم توڑ گئیں۔

واضح رہے مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دور حکومت میں عابد شیر علی وزیر مملکت برائے توانائی کے عہدے پر فائز تھے جبکہ معروف سماجی و سیاسی شخصیات کی جانب سے ن لیگی رہنما کیلئے اہلیہ کے انتقال پر تعزیتی پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں۔