سدھنوتی کرکٹ کا فائنل افضل آباد زلمی نے اپنے جیت لیا

109

اسلام آباد(رپورٹ: سید وزیر علی قادری) مظفرآباد ٹائیگرز کے اشتراک سے سدھنوتی کرکٹ لیگ کا انعقادکیاگیا،سدھنوتی لیگ کا فائنل افضل آباد زلمی نے جیت لیا۔افضل آباد زلمی نے اسلام پورہ فائٹرز کو فائنل میں ہرایا۔چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔چیرمین مظفرآباد ٹائیگرز نے جیتنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر مہمان خصوصی نے کہاکہ جیتنے والی ٹیم اور لیگ کے منتظمین کو مبارکباد دیتا ہوں۔ چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز نے کہاکہ مجھے خوشی ہورہی ہے کہ سدھنوتی میں ایسا کرکٹ ایونٹ منعقد ہوا۔ میں فخر محسوس کررہا ہوں کہ مظفرآباد ٹائیگرز نے اس میں اپنا حصہ ڈالا۔ میرا مقصد صرف کرکٹ لیگ میں ٹیم خریدنا نہیں تھا۔میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔ صدر سدھنوتی کرکٹ لیگ سردار عمیق خان نے لیگ میں تعاون پر چیئرمین ارشد خان تنولی کا شکریہ ادا کیا۔