موڈرنا ویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

236

اسلام آباد: امریکہ کی جانب سے عطیہ کردہ موڈرنا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سیعطیہ موڈرنا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچادی گئی، موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچائی گئیں۔ عطیہ امریکہ کی جانب سے دنیا بھر میں 8 کروڑ خوراکیں تقسیم کرنیکی کوشش کاحصہ ہے اور اس کا مقصد عالمی سطح پر برابری کی بنیاد پر محفوظ اور موثر ویکسین تک عوامی رسائی ممکن ہوسکے۔

امریکی ناظم الامور کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں متعین امریکی سفارتی مشن کوویکسین تقسیم کرنے پرخوشی ہے۔ وزارت قومی صحت موڈرنا ویکسین کیاستعمال کی گائیڈ لائنز جاری کرچکی ہے، پاکستان میں موڈرنا ویکسین اوورسیز پاکستانیوں کو ترجیح اور دائمی امراض کے شکار افراد کو لگائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق موڈرنا ویکسین سعودی عرب، خلیج، یورپ، امریکا میں منظورشدہ ہے، کوویکس پاکستان کو کورونا ویکسین کی 2 کھیپ فراہم کرچکا ہے، 2 کھیپوں میں فائزر اور آسٹرازنیکا ویکسین فراہم کی گئی ہے۔ کوویکس پاکستان کو فائزر کی 1 لاکھ 6 سو ڈوز اور آسٹرازنیکا کی 12 لاکھ 38 ہزار ڈوز فراہم کرچکا ہے جبکہ پاکستان کی خریدی کورونا ویکسین کی 18 ملین ڈوز پہنچی ہیں۔