نئے زرعی قوانین، کسانوں اور بی جے بی کارکنان میں تصادم

376

نئی دہلی: بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج کے دوران حکومتی جماعت بی جے پی کے ارکان اور کسانوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق غازی پور میں اترپردیش کے تنظیمی سکریٹری اور بی جے پی رہنما امت بالمیکی کے استقبال میں کھڑے پارٹی کے ممبروں اور کسانوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے دوران عوامی املاک کا نقصان ہوا۔

جائے وقوعہ پر موجود لوگوں کا کہنا ہے تھا کہ کسانوں نے لوہے کی سلاخوں سے گاڑیوں پر حملے کئے۔ جھڑپ کافی دیر تک جاری رہی جبکہ پولیس نے بی جے پی ارکان کو سیکورٹی میں ہنگامہ آرائی سے بحفاظت نکلنے میں مدد کی۔

بی جے پی کارکن مہیش نیگی نے کہا کہ ہم لوگ غازی پور میں امت بالمیکی کا ا پر استقبال کر رہے تھے، اسی دوران کسانوں نے اچانک حملہ کردیا۔ اس حملے میں پارٹی کے رہنما کو چوٹ آئی۔

کارکن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے تقریب کی اطلاع پولیس کو دے دی تھی اور پولیس وہاں موجود بھی تھی، اس کے باوجود کسانوں نے ہم پر حملہ کیا۔