ایران سے پکڑے گئے191 پاکستانی شہری لیویز کے حوالے

132

تفتان (آن لائن) ایرانی سیکورٹی فورسز کی کارروائی 191پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ ایرانی سیکورٹی فورسزنے 191 پاکستانی جو کہ بغیر قانونی دستاویزات کے ایران میں موجود تھے گرفتار کر لیا گرفتار پاکستانیوں میں پنجاب 152،خیبر پختون خواہ
24، سندھ 07، ،آزاد کشمیر 06 اور بلوچستان02شامل تھے اس کے علاوہ09بندے جن کے پاس پاکستانی قومی شناختی کارڈ نہیں تھے انہیں راہداری گیٹ کے انچارج میر الٰہی بخش نوتیزئی نے واپس ایرانی سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی ابتدائی تفتیش کے بعد لیویز انتظامیہ کے مطابق یہ گرفتار پاکستانی بہتر روزگار کے تلاش کے لیے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے۔ گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا جائے گا۔