گیس بحران کے باعث سی این جی نہیں ملے گی

473

کراچی:  گیس بحران میں مزید اضافے کے باعث سندھ سمیت پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بھی سی این جی اسٹیشنز مزید9 جولائی تک بند رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں پہلے ہی ایک ہفتے سے سی این جی اسٹیشنز بند ہیں،سندھ کےبعد پنجاب اور کے پی کے کی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند کردی گئی۔

آج رات 12بجے سے صنعتوں کو سپلائی بند کردی جائے گی،پنجاب اور کے پی کے میں بھی سی این جی سیکٹر کو گیس نہیں ملے گی،صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی 9جولائی تک معطل رہے گی۔

خیال  رہے کہ  سندھ حکومت نے صوبے میں گذشتہ ایک ہفتے سے سی این جی 29جون تک بند کرنے کا اعلان کیا تھا ، جس  کی تاریخ میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔