بنگلادیش: ہندوؤں کے قبیلے نے مسلمان ہونے والے عمر فرخ کو شہید کردیا

315
ڈھاکا: بنگلادیش میں انتہاپسند ہندو قبیلے کے ہاتھوں شہید کیے گئے عمر فرخ کی فائل فوٹو

ڈھاکا(انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلادیش میں ہندو مذہب چھوڑ کر مسلمان ہونے والے شخص کو شہید کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق عمر فرخ چٹاگانگ کے ہندو قبیلے سے تعلق رکھتا تھا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ عمر فرخ کے قتل کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور اس کیس میں مذہب کے نام پر قتل کیے جانے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ اس سلسلے میں مقتول کے قبیلے کے افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ اس علاقے میں پہلے بھی ہندو مسلم فسادات ہوچکے ہیں اور ہندو قبیلے کے لوگ اب مسلح ہوکر علاقے کے مسلمانوں کو ڈرادھمکارہے ہیں۔