جوہر ٹاؤن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں درج

382

لاہور: جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں انسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی آر میں قتل ، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں،دہشت گردوں نے  دھماکے کی کارروائی میں گاڑی اور موٹر سائیکل استعمال کی۔

مقدمے میں 3نامعلوم دہشت گردوں کا ذکر کیا گیا، جنہوں نے مل کر دھماکا کیا ہے ، جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 27زخمی ہوئے۔

دوسری جانب دھماکے میں جائے وقوعہ پر جیو فینسنگ کا عمل مکمل ہوگیا، جس کے بعد تحقیقاتی ٹیموں نے گاڑی کے اصل مالک کو حافظ آباد سے حراست میں لے لیا، لیکن گاڑی کے مالک کا کہنا ہے کہ گاڑی کو اوپن لیٹر پر فروخت کیا تھا۔