وزیراعظم کا بھارت سے متعلق بیان سنسر کرنے پر امریکی ٹی وی سے وضاحت طلب

420

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی چینل سے وزیر اعظم عمران خان سے طویل انٹر ویو میں بھارت اور کشمیر سے متعلق حذف کی گئی گفتگوکو سینسر کرنے پر جواب طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آزادی اظہار کے دعویدار مغربی میڈیا نے اپنے ہی اصول بھلادیے،امریکی چینل نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے طویل انٹر ویو لیا ، جس میں من پسند حصے کو ہی صرف نشر کیا گیا۔

امریکی چینل نےوزیر اعظم سےلیے گئے انٹرویو میں ہندو توا سے متعلق بیان حذف کردیا،جس پر پاکستان نے ایچ بی او کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ عمران خان سے لیے گئے انٹر ویو کو سینسر کرنا آزادی آظہار رائے کے خلاف ہے۔

مغربی میڈیا نے دہرا معیار کا کردار ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ نہ وہ روشن خیالی ہیں اور نہ ہی آزادی اظہارکے پابند ہیں،عمران خان سے لیے گئے انٹرویو میں صرف افغانستان کے مسئلے ، امریکی اڈوں ،چین میں مسلمانوں سے مبینہ زیادتیوں ، اسلام فوبیا اور پردے جیسے موضوع کو نشر کیا گیا۔

جبکہ عمران خان نے  مقبوضہ کشمیر  کے معاملے پر نریندر مودی کی پالیسیوں اور بھارتی مظالم کو بھی بے نقاب کیا تھا، جس کو امریکی چینل نے نشرکرنے کے بجائے حذف کردیا۔