امریکا نے افغانستان سے افواج کے انخلا کی رفتار کم کرنے کا عندیہ دے دیا

282

واشنگٹن: امریکا نے افغانستان سے افواج کے انخلا کی رفتار کم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کی رفتار کم کی جاسکتی ہے۔

ترجمان پینٹاگون جان کربی نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے حملے جاری ہیں، تشدد اب بھی زیادہ ہے، افغانستان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی ہوئی ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان سے متعلق ہر فیصلہ مناسب وقت پر ہوگا،افغانستان میں صورتحال بدل رہی ہے۔

جان کربی نے کہا کہ صدر جوبائیڈن کی ستمبر تک مکمل فوجی انخلا کی ڈیڈ لائن فعال ہے تاہم افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کی رفتار کم کی جاسکتی ہے۔