پاک ایران کے درمیان سرحدی گزرگاہیں کھولنے کا معاہدہ

127

استنبول(آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک ایران تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، دونوں
ممالک نے سرحدی گزر گاہیں کھولنے کی حامی بھر لی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ کی ترکی میں ہونے والی انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے اجلاس میں ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات ہوئی۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ملاقات میں علاقائی صورت حال سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوو¿ں سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔