فلسطینی انتظامیہ کا اسرائیل سے کورونا ویکسین نہ لینے کا اعلان

67

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے ساتھ کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں لینے کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔ فلسطینی اتھارٹی کے مطابق وہ اسرائیل سے ویکسین کی خوراکیں وصول نہیں کرے گی کیوں کہ ویکسین کی ان خوراکوں کی طبی میعاد ختم ہونے کے قریب ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ وہ میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے قبل فلسطینی اتھارٹی کو کورونا وائرس ویکسین کی 10 لاکھ خوراک فراہم کرے گا۔